کلچرل اکیڈمی کے زیر اہتمام
راجہ نذر بونیاری سے ایک ملاقات
کا انعقاد
سرینگر.22/7/23/
سیریز کے تحت مایہ ناز ادیب ،
مورخ،افسانہ نویس،انشائیہ نگار ، محقق، گلوکار اور معروف صحافی راجہ عبدالقیوم خان
جسے عام طور پر لوک راجہ نذر بونیاری کے نام سے جانتے ہیں، کے ساتھ ایک ملاقات کا
انعقاد کیا گیا۔ اس نشست کے دوران صدارت کلچرل اکیڈمی کے سابقہ نائب صدر ظفراقبال
منہاس نے انجام دیئے جبکہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شاہ مسعودی بطورمہمان خصوصی شامل تھے
۔ڈاکٹر مرزا فاروق انوار انچارج صوبہ کشمیر دفتر بطور میزبان ایوان صدارت میں
موجود تھے۔ نشست کے دوران نوجوان محقق و شاعر عبدالمجید حسرت نے راجہ نذر بونیاری
کی مختلف ادبی، تمدنی ، سماجی و صحافتی خدمات پر اپنا مقالہ پیش کیا جسے بے حد
سراہا گیا۔ تقریب کے دوران راجہ نذر بونیاری نے اپنی زندگی اور ادبی زندگی کے طویل
سفر کے حوالے سے مفصل گفتگو کی اور حاضرین کے استفسارات کے جوابات آپ نے مفصل طور
پر تجربات کی روشنی میں دیئے۔اس نشست کے دوران محمد سلیم بیگ، محمد عظیم خان، رشید
قمر درہالوی، محمد شفیع خان صابر، ماسٹر محمد مقبول، شبیر احمد خان شمس، پرویز
مانوس، مشتاق علی احمد خان، پیر سراج الدین، راجہ بشیر احمد خان، سمندر میر، حسن
انظر، ڈاکٹر عابد احمد بٹ، سلیم سالک ، سلیم ساگر، محمد اقبال لون، عبدالواحد
منہاس، جاوید اقبال خان، زبیر قریشی، ڈاکٹر گلزار احمد، محمد ایوب خان، عطا اللہ
ممتاز، نشاط افروز نعیم، عبید ایوب ، ساحل اقبال، راجہ آفتاب ، نیلوفر راجہ، عقیل
عباسی، بلال احمد خان، ارشاد کامل، لیاقت عباس،راجہ طیب ، مقبول ساجد، عبدالسلام
کوثری، محمود ریاض، تاج۰الدین تاج کے علاوہ پہاڑی زبان کے کئی نامور ادیبوں نے
کثیر تعداد میں
شرکت کی۔ تقریب کی نظامت مدیر
شیرازہ پہاڑی محمد ایوب میر نے کی۔
الطاف حسین جنجوعہ
JKAACL organized the "Meet The Eminent"
programme at Tagore Hall, Srinagar, featuring the esteemed Urdu and Pahari
writer Raja Nazar Bonyari.
During the event, the gathering honored and
acknowledged the significant literary contributions of Raja Nazar Bonyari, who
has made a profound impact on the literary landscape of the region particularly
on Pahari Ethenic Group.The presence of renowned writers added to the aura of
the occasion.



