پہاڑی قبائل کے زیورات
آج اس قبیلے کی بات کرتے ہیں جو پیر
پنچال ،اوڑی کرناہ اور کشمیر کے دوسرے علاقوں میں رہنے والے ہیں جو پورا سال
اہتزازی و ارتعاشی کرتے رہتے ہیں ایک پہاڑی علاقے سے دوسرے پہاڑی علاقے میں یا پھر
بہکوں سے رہائشی علاقوں میں۔ یہ لوگ بھیڑ بکریاں گائے بیل گھوڑے خچر پالتے ہیں اور
گھاس کی تلاش میں گھومتے رہتے ہیں جہاں جانوروں کے لئے چراگاہیں مل سکیں ۔یہ ایک
ethnic Tribe ہے جس نے اپنی تہزیب و ثقافت کو اپنی
پہچان بنا رکھا ہے
جہاں زیورات دولت اور سماجی حیثیت کی علامت یا مذہبی اور
شاہی رسومات
سمجھے جاتے ہیں وہاں ہی پہاڑی لوگ تہزیب و ثقافت کے طور پر سمجھا
جاتا ہے کیونکہ
ثقافت کسی گروہ، جماعت یا قوم کی
معاشرتی، اخلاقی، ذہنی، فنی اور صنعتی ترقی اور ان اوصاف کا ایک ایسا مجموعہ ہے جس
کی مدد سے کسی گروہ، جماعت یا قوم کی حیثیت کو کسی دوسرے گروہ یا جماعت سے الگ
قرار دی جاسکے اور اس کی مدد سے اس گروہ، جماعت یا قوم کے نظریات، اعمال، اصول اور
دستور کا پتہ چل سکے۔ اگر اس کی سادہ تعریف کی جائے تو وہ یہ ہے کہ کسی علاقے کی
ثقافت صدیوں کے رہن سہن سے پیدا ہوتی ہے اور پھر پیدائش سے موت تک زندگی کے تمام
مراحل پر پھیلی ہوتی ہے۔۔پہاڑی قبائل میں زیورات ایک عورت ہونے کا خراج ہے۔ ا مزید
برآں، پہاڑی قبائل کی خواتین کے لیے، روایتی
زیورات انتہائی اہمیت رکھتے ہیں، نہ صرف زیور کا ایک ٹکڑا ہونے کے لحاظ سے، بلکہ
اس وجہ سے بھی کہ خواتین انہیں مبارک مواقع کے لیے پہنتی ہیں۔ پہاڑی قبائل میں
روائتی طور پر لونگ یا نتھنی انگوٹھی اور بالیاں سونے کی ہوتی ہیں باقی تمام کے
تمام چاندی یا پتل کے استعمال ہوتے ہیں پہاڑی قبائل کی عورتیں پیروں کی خوبصورتی میں
اضافے کے لیے بھی زیور جن میں پازیب، بچھوا، لچھے، کڑی، نورا، پاکڑئے، تروڑئے،
پُھل گھونگرو، بسنتیاں اور رمجھول، استعمال ہوتے ہیں۔ اسی طرح انگلیوں کے لیے
چھاپ، مُندری، وینڈلا، چھلا، بندڑہ، چنبہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پہاڑی قبائل کی عورتیں اپنے بالوں کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے
بھی زیور استعمال کرتی ہیں جن میں بوڈی، پونکٹراں، ٹنور، پُھندن اور جوڑا شامل ہیں۔
پہاڑی قبائل کی عورتیں مندرجہ ذیل
اقسام کے زیورات پہنتی ہیں
ہار:
ہار ايک زیورات كے قسموں ميں سے ہے جو
گلے میں پہنا جاتا ہے۔جو عمومًا خواتين اپنى زيب و زينت كے لئے استعمال كرتى ہيں۔
ہار ایک مضبوط دھاگے کے ساتھ پینڈل ،تعویز یا لاکٹ لگایا جاتا ہے جو چوکور مستطیل یا تکونی شکل کا ہوتا ہے پینڈل
چاندی ،پیتل لکڑی سے بنا ہوتا ہے پینڈل کے اندر تعویز بھی رکھا جاتا ہے پھر پینڈل کو درمیان میں لگا کر دونوں طرف
دھاگے کے ساتھ چاندی یا کانچ کے
منکے لگائے جاتے جیسے لڑ کہتے ہیں یہ ہار عموما" مندرجہ ذیل اقسام کا ہوتا
ہے
اگر اس میں ایک ہی لڑ ہو ایسے اک لاڑا
کہتے ہیں اگر دو لڑ ہوں تو دولڑا کہتے ہیں اگر تین لڑ ہوں ترالڑا اور چار لڑ والے
چار لڑا کہتے ہیں اسی طرح پانچ لڑا چھ لڑا
سات لڑا آٹھ لڑا وغیرہ وغیرہ یہ یہ بات طے
ہوتی ہے کہ آپ نے کون سے لڑ لینے ہیں ۔۔
جھمکے:
اس کو بالیاں ،جھمکن، ٹھمکن
کہتے ہیں ۔۔جب بچیاں چھوٹی ہوتی ہیں تو پہاڑی قبائل کی عورتیں مضبوط اور لمبے کانٹے لئے کر کانوں کو سوراخ کرتی تھی
پھر وہ کانٹا اسی طرح کان میں رہتا تھا جب تک خود کان کے سوراخ اندر سے زخم بھر
جائے ۔۔یہ ایک رسم منائی جاتی ہے ۔۔بالیاں مختلف قسم کی ہوتی ہیں اور مختلف مواد
سے بنتی ہیں جن میں چاندی کی بالیاں، پتھر
کی بالیاں، پیتل کی بالیاں سونے کی بالیاں
ہوتی ہیں یہ بالیاں مختلف ڈیزائنوں اور
اشکال میں بنتی ہیں اور خواتین میں ایک خاص مقام رکھتی ہیں۔ چاندی کی بالیاں بھی
جدید اور عصری ڈیزائن میں بنتی ہیں اور آپ کے انداز کو جدید شکل دیتی ہیں۔بالیاں
چہرے کے ساتھ پہنی جاتی ہیں جو عورت کے خوبصورتی کو چار چاند لگاتے ہیں
لونگ ،تیلا :
جس طرح کانوں کو سوراخ
کرنے کی رسم ہوتی ہے بلکل اسی طرح ناک کے نتھنوں کو سوراخ کیا جاتا ہے ۔۔یہ بھی ایک
مضبوط کانٹے سے نتھنوں کو سوراخ کیا جاتا تھا ۔۔لونگ ایک زنانہ زیور ہے۔ اسے
عورتیں اپنی ناک میں چھید کرواکر پہنتی ہیں۔ پہاڑی قبائل میں ناک کے دائیں، بائیں اور بیچ میں چھید کر کے
پہنے کے رواج ہے، تاہم عام طور سے یہ ناک کے دائیں طرف سے چھید کرواکر پہنی جاتی
ہے۔ لونگ ایک بڑا گول سونے کا بنا ہوتا ہے جو چھاتے کی شکل کا ہوتا ہے اور نیچے سے
مخطوطی شکل کا ہوتا ہے جس کو جندرا کہتے ہیں
اس کو ناک کی نتھ کے اندر سے لگایا جاتا ہے تاکہ لونگ بند ہو جائے ۔۔اور دوسرے نتھ
کے چھید میں بھی لونگ یا پھر چھوٹا سا ٹکڑا لگایا جاتا ہے جیسے تیلا کہتے ہیں اور چاندی کے بڑے گول کڑے قسم کا بھی
لگایا جاتا ہے جیسے نتھ کہتے ہیں
گانی:
یہ بھی ایک قسم کا ہار ہوتا ہے
جس کے درمیان میں دائرہ نما یا تکونی نما پینڈل ہوتا ہے اور اس کے دونوں طرف سے کے
ماند چاندی کے ڈیزائن کے گول گول لگے ہوتے ہیں یہ بلکل گلے کے ساتھ ہوتی ہے اصل میں
یہ لفظ گانا سے نکلی ہے یعنی اس کو وہاں پہنا جاتا ہے جہاں سے گانے کی آواز نکلتی
ہے ۔
مریدہ :
یہ زیورات کلائی کے گرد پہنے جاتے ہیں ۔ یہ گول
اور چار سے پانچ دن چوڑا بیچ میں چاندی کے
منکوں کو ایسے سجھایا جاتا ہے کہ یہ خوبصورت نظر آئےاگر ٹھوس کنگن ، عام طور
پر دھات ، لکڑی ، یا پلاسٹک سے بنائی جائیں تو
اسے چوڑی کہتے ہیں۔ یہ ہموار، نرم یا اس میں پتھر بھی جڑے ہوسکتے ہیں۔ زیادہ
تر شیشے کی چوڑیاں عام ہیں۔ عام
گلاس سے بنا ہوا ہوتا ہے،
دوسری عام طور پر ڈھیلے موتیوں سے بنا
ہوتا ہے، جس کے بیچ میں سوراخ تیار کیا جاتا ہے اور سوراخوں کے ذریعہ تار یا
لچکدار بینڈ کے ذریعے جوڑا جاتا ہے۔ اسے کنگن کہتے ہیں
(پہاڑی کتاب نبیل)