کلچرل اکادمی کی طرف سے خوش دیو مینی کے ساتھ ٹیگور ہال سرینگر میں ’ایک ملاقات‘کا اہتمام
سرینگر//کلچرل اکادمی نے ’ایک شخصیت سے ملاقات‘سلسلہ کے تحت مایہ ناز ادیب ،شاعر، محقق , صحافی، افسانہ نگار خوش دیو مینی کے ساتھ ایک ملاقات کا انعقاد کیا گیا۔ اس نشست کی صدارت کلچرل اکیڈمی کے سابقہ نائب صدر و سابقہ سیکریٹری ظفراقبال منہاس نے انجام دیئے جبکہ عبدالرشید قریشی کرناہی اور خوش دیو مینی کی اہلیہ کملیش مینی بطورمہمان ذی وقارتھیں۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر مرزا فاروق انوار انچارج صوبائی دفتر کشمیر بطور میزبان ایوان صدارت میں موجود رہے۔نشست کے دوران نوجوان محقق و افسانہ نویس زبیر احمد قریشی نے خوش دیو مینی کی مختلف ادبی،شعری، تمدنی ، سماجی و صحافتی خدمات پر اپنا مقالہ پیش کیا جسے بے حد سراہا گیا۔ تقریب کے دوران خوش دیو مینی نےاپنی زندگی اور ادبی زندگی کے طویل سفر کے حوالے سے مفصل گفتگو کی اور حاضرین کے استفسارات کے جوابات آپ نے مفصل طور پر تجربات کی روشنی میں دیئے۔ اس نشست کے دوران محمد سلیم بیگ، عبدالرشیدلون غمگین، میر غلام حیدر ندیم، محمد منشاءخاکی، میاں ارشاد قمر، پرویز مانوس، عبدالسلام کوثری، سلیم ساگر، عبدالواحد منہاس، جاوید اقبال خان، محمد ایوب خان ، منظور منہاس، عطا اللہ ممتاز، عقیل عباسی، بلال احمد خان، زاکر حسین چاڑک، لیاقت عباس، مقبول ساجد، تاج الدین تاج، عبدالقیوم ڈار، محمد اقبال لون، نظیر دلجانی، گلاب الدین جزا، محمد رفیق زخمی، عبدالمجید زندہ دل، مشکور احمد شاد، اشفاق دانش ترک، محمد عبداللہ ناطق، امتیاز احمد خان، خورشید منور، عبدالروف قریشی کے علاوہ پہاڑی زبان کے کئی نامور ادیبوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس پروگرام کے فورا بعد ایک مشاعرہ بھی منعقدہوا جس میں تقریبا دو درجن شعراء نے شرکت کی۔ تقریب کی نظامت مدیر شیرازہ پہاڑی محمد ایوب میر نے انجام دی۔