کلچرل اکادمی کے زیر اہتمام ممتاز پہاڑی شاعر و محقق محمدعظیم خان کے ساتھ ایک ملاقات کا انعقاد
سرینگر //کلچرل اکیڈمی نے ملاقات سیریز کے تحت مایہ ناز ادیب،شاعر‘ محقق اور ترجمہ نگارمحمد عظیم خان کے ساتھ ایک ملاقات کا انعقاد کیا گیا۔ اس نشست کے دوران صدارت کے فرائض کلچرل اکیڈمی کے سابقہ نائب صدر و سابقہ سیکریٹری ظفراقبال منہاس نے انجام دئیے جبکہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شاہ مسعودی بہ طور مہمان خصوصی شامل تھے ۔ڈاکٹر مرزا فاروق انوار انچارج صوبائی دفتر کشمیر بطور میزبان ایوان صدارت میں موجود تھے۔نشست کے دوران نوجوان محقق وافسانہ نگار شبیر احمد خان شمس نے محمد عظیم خان کی مختلف ادبی، تمدنی، سماجی و شعری خدمات پر اپنا مقالہ پیش کیا جسے بے حد سراہا گیا۔ تقریب کے دوران محمد عظیم خان نے اپنی زندگی اور ادبی زندگی کے طویل سفر کے حوالے سے مفصل گفتگو کی اور حاضرین کے استفسارات کے جوابات آپ نے مفصل طور پر تجربات کی روشنی میں دئیے۔ اس نشست کے دوران محمد سلیم بیگ،محمد شفیع خان صابر، پرویز مانوس، جاوید اقبال، سلیم ساگر، عبدالواحد منہاس، نشاط افروز نعیم، عقیل عباسی، ارشاد کامل، لیاقت عباس، مقبول ساجد، تاج الدین تاج، سید وقار دانش، سید اسحاق تبسم، سید انور شاہین، انعام الحق بسمل، محمد رفیق زخمی، نذیر احمد دلجانی، امتیاز احمد خان، بشیر احمد بصیر، محمد رفیع کھاری، لیاقت علی خان، ریحانہ عزیز، خواجہ پرویز دلبر کے علاوہ پہاڑی زبان کے کئی نامور ادیبوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اِس کے فوراً بعد محفل مشاعرہ کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں پہاڑی زبان کے تقریباً دو درجن شعراءنے اپنا کلام سنا کر حاضرین کو محظوظ کیا۔