ڈگری کالج درہال میں پہاڑی ادبی محفل
درہال ملکاں //جموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگوئجزنے ڈگری کالج درہال میں این ایس ایس اکائی کے تعاون سے ایک روزہ ’پہاڑی ادبی اور ثقافتی پروگرام‘کا انعقاد کیا۔ پروگرام کی صدارت ڈگری کالج درہال کے پرنسپل پروفیسر مصرف حسین شاہ نے کی جبکہ پہاڑی کے نامور قلمکار رشید قمر درہالوی اور مدیر اعلیٰ پہاڑی ڈاکٹر مرزا فاروق انوار بھی ایوان صدارت میں موجود تھے۔ پروگرام کی شروعات محفل موسیقی سے کی گئی جس میں مزمل شاہ، شوکت ندیم، شیر سنگھ، ساحل مہرہ، پرویز ملک اور وسیم انجم نے اپنی مترنم آواز سے ۔ اس کے فورا ًبعد مشاعرہ اور افسانہ کی محفلیں آراستہ کی گئیںجس میں رشید قمر، پرویز ملک، ثمینہ سحر مرزا، ملک سلیم اختر، ملک ذاکر خاکی، ملک ذاکر فیاضی، ڈاکٹر عارف ملک، فضل احمد شیخ، سلیم بخاری اور زنفر کھوکھر نامی قلمکاروں نے حصہ لیا خطبہ استقبالیہ اور تحریک ِشکرانہ ڈاکٹر مرزا فاروق انوار نے پیش کی۔تقریب کو کامیاب بنانے میں ڈاکٹر احسن الرحمان رضوی، ڈاکٹر امتیاز حسین شاہ، ڈاکٹر سنیل کمار منگوچ (این ایس ایس پی او)، پروفیسر مخدوم احمد اور پروفیسر طاہر محمود بھی قابل ِ ذکر ہیں۔