جموں یونیورسٹی میں ’پہاڑی ایس ٹی ٹرائب جموں وکشمیر‘کے زیر اہتمام تقریب
الطاف حسین جنجوعہ کی تصنیف’ہاتھی نے دند‘کا اجراء
جموں//جموں وکشمیر کے پہاڑی قبیلہ کو شیڈیول ٹرائب کا درجہ ملنے کے ایک سال پورے ہونے کی مناسبت سے جموں یونیورسٹی میں پہاڑی ٹرائب ایس ٹی فورم جموں وکشمیر کے زیر اہتمام منعقدہ پرُوقار تقریب کے دوران ایڈووکیٹ الطاف حسین جنجوعہ کی پہاڑی کتاب ’ہاتھی نے دند ‘کا اجراءکیاگیا۔ اجراءجموں وکشمیر پہاڑی مشاورتی بورڈ سیکریٹری سپنا کوتوال،ایس ایس پی انٹی کرپشن بیورو رشید بٹ، کمانڈینٹ آئی آر پی 12بٹالین ممتاز احمد (آئی پی ایس)،ریٹائرڈآئی جی پی راجہ اعجاز علی (آئی پی ایس)، سابقہ ایم ایل اے کرناہ راجہ منظوراحمد،ایس پی ساوتھ جموں اجے شرما (جے کے پی ایس)،معروف پہاڑی شاعر اور ادیب شیخ آزاد احمد آزاد، معروف شاعر رشید قمر، سابقہ وارڈن پہاڑی ہوسٹل راجوری اعظم شاہ ، پہاڑی ایڈوائزری بورڈ کے سابقہ سیکریٹری شوکت کاظمی ،سپراسپیشلٹی اسپتال جموں میں شعبہ کارڈیالوجی کے صدر ڈاکٹر سشیل شرما، پہاڑی ایڈوائزری بورڈ کے سابقہ سیکریٹری کرتار سنگھ (کے اے ایس)،سابقہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل احسان مرزا،جموں یونیورسٹی لاءاسکول کے پروفیسر نتن شرما، رہبر ِ تعلیم ٹیچرز فورم جموں وکشمیر کے جنرل سیکریٹری جہانگیر عالم خان اور ایوب پہلوان کے ہاتھوں کتاب کا اجراءکیاگیا۔کالم نویس اور پہاڑی ریسرچ الطاف حسین جنجوعہ کی پہاڑی زبان میں پہلی کتاب ہے۔ مہمانان نے اُنہیں اس کتاب پر مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اُن کی تین کتابیں مزید زیرطباعت ہیں۔ایم سی اے ہال جموںں یونیورسٹی میں منعقدہ اس تقریب میں بھارت بھوشن وید، ایڈووکیٹ افتخار بذمی،ویشال پہاڑی، سابقہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ارشد ملک، جموں وکشمیر ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن کے سابقہ سیکریٹری ایڈووکیٹ چیتن مسری، جموں وکشمیر ینگ لائرز ایسو سی کے جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ یاسر فاروق خان،ایڈووکیٹ ضمیر مسلم قریشی،ایڈووکیٹ وقار ایڈووکیٹ اشفاق خان،ایڈووکیٹ گردیو سنگھ ٹھاکر،صحافی سائمہ قاضی، صحافی مرتضیٰ اکثر،شاعر وریٹائرڈ ہیڈماسٹر یعقوب خان جنجوعہ، پہاڑی ٹرائب ایس ٹی فورم کے ایگزیکٹیو ممبران کے علاوہ تقریب میں پہاڑی طبقہ سے تعلق رکھنے والے وکلائ، سول اور پولیس انتظامیہ کے افسران، جموں یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلبا اوراسکالرزکے ساتھ ساتھ پہاڑی بائز ہوسٹل جموں میں رہائش رکھنے والے طلبا نے شرکت کی۔اس تقریب میں نظامت کے فرائض وکرانت
شرما نے احسن طریقہ سے انجام دیئے۔
File Photos