کلچرل اکیڈیمی کی طرفسے ایڈوکیٹ نسیم اکبر کی یاد میں تعزیتی مجلس کا انعقاد
مقررین نے مرحوم کی زندگی کے مختلف پہلوﺅں تفصیل سے ڈالی روشنی
۷۱ مارچ ۴۲۰۲ئ
جموں اینڈ کشمیر اکیڈیمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجز کے اہتمام سے کانفرنس ہال ٹیگور ہال میں ایک تعزیتی مجلس بیادِ ایڈوکیٹ نسیم اکبر کا انعقاد کیا گیا۔ مجلس کی صدارت اکیڈیمی کے سابقہ سیکریٹری، سیاست دان اور پہاڑی زبان کے معروف محقق ظفر اقبال منہاس نے کی۔ پروفیسر جہانگیر دانش، ڈاکٹر عبدالحفیظ مسعودی، راجا شاہد علی شجاعت اور خواجہ منصور احمد بطورِ مہمانانِ ذی وقار جبکہ ایڈیشنل سیکریٹری کلچرل اکیڈیمی عدیل سلیم بطورِ میزبانکی حیثےت سے ایوانِ صدارت میں تشریف فرما تھے۔ تقریب کے آغاز میں مرحوم ایڈوکیٹ نسیم اکبر کے ایصالِ ثواب کے لئے خواجہ منصور احمد نے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی۔ خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکریٹری عدیل سلیم نے مجلس میں آئے مہمانوں کا استقبال کیا اور پروگرام کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔بعد ازاں مرحوم ایڈوکیٹ نسیم اکبر کی شخصےت اور ادبی خدمات پر میر حیدر ندیم نے مقالہ پیش کیا جس میں انہوں نے مرحوم کی علمی و ادبی گوشوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ مجلس میں معروف صحافی صنم اعجاز، شیخ شبیر احمد، خورشید منور، افتخار احمد(جے کے اے ایس)، مولوی شبیر شمس، خواجہ منصور احمد، راجا شاہد علی شجاعت، ڈاکٹر جہانگیر دانش، ڈاکٹر عبدالحفیظ مسعودی نے بھی مرحوم کی زندگی کے مختلف پہلوﺅں پر روشنی ڈالتے ہوئے اُنہیں زبردست خراج پیش کیا ۔اپنے صدارت کلمات میںسابقہ سیکریٹری کلچرل اکیڈیمی ظفر اقبال مہناس نے مرحوم کے ساتھ اپنی وابستگی کا اظہار کیا اور مرحوم کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل قریب میں ”شمس بری“ جو ایک سہ لسانی ادبی رسالہ ہے کا خصوصی شمارہ مرحوم ایڈوکیٹ نسیم اکبر کے نام سے شائع کیا جائے گا۔ جسکی سامعین نے خاصی سراہنا کی اور اس خوش آیند قدیم کے لئے ظفر اقبال منہاس کا شکریہ ادا کیا۔ منہاس نے اپنے تقریر کے اختتام پر پہاڑی اور اردو قلمکاروں سے اس نسبت مضمون لکھنے کے لئے تاکید کی تاکہ بروقت اس رسالے کی اشاعت عمل میں لائی جاسکے۔ اجلاس میں پہاڑی اور اردو زبان سے تعلق رکھنے والے درجنوں قلمکار اور ادباءحضرات موجود تھے۔ مرحوم کے اہلِ خانہ کے کچھ افراد بھی اس محفل میں شریک رہے۔ اجلاس کی نظامت کے فرائض شعبہ پہاڑی کے ایڈیٹر اور کلچرل آفیسر محمد ایوب میر (نعیم کرناہی) نے انجام دئے اور پروگرام کے اختتام پر ایوانِ صدارت میں تشریف فرما معززین اور صفِ سامعین میں تشریف فرما ادباءاور شعراءکا شکریہ ادا کیا۔