آریائیوں نے مقامی زبانوں( بشمول پہاڑی) کے مشترکہ الفاظ لئے کر سنسکرتآئی شکل دی ہے
آریاؤں کی آمد کے بعد، سنسکرت ایک ایسی زبان گھڑی گئی جس میں تمام دیسی زبانوں کے تقریباَ ہم معنی الفاظ کو ویدک بھاشا کے کسی نہ کسی مادہ (root) کا رنگ دے کر سنسکرت میں شامل کر لیا گیا۔ اس کی ایک شاندار مثال R.L. Turner کی Indo - Aryan Languages کی ڈکشنری ہے جس میں ایسے 14845 سنسکرت ماخذوں کے معنی دے کر اُن کے تحت دیسی زبانوں کے ہم معنی الفاظ کو معمولی سے اصواتیاتی فرق سے یُوں درج کیا گیا ہے جیسے کہ وہ تمام دیسی زبانوں کے الفاظ سنسکرت ماخذوں سے اخذ کئے گئےہیں۔ حالانکہ بات اِس کے بالکل برعکس ہے، کیونکہ ایسا تو ہو نہیں سکتا کہ آریاؤں نے مختلف دیسی زبانیں بولنے والوں کو کہا ہو کہ ہمارے فلاں ماخذ سے یُوں یُوں اصواتیاتی فرق سے اپنے ہاں تقریباً ایک ہی معنوں میں لفظ رائج کر لو، یا تمام دیسی زبانیں بولنے والوں نے اتفاق کر لیا ہو کہ چونکہ ہمارے ہاں اِن معنوں میں کوئی لفظ نہیں ہے اس لئے ہم سب فلاں سنسکرت ماخذ سے قدرے اصواتیاتی فرق سے اپنے ہاں یہ لفظ رائج کر لیں گے۔ یقیناً یہ خود آریاؤں کی ضرورت تھی کہ کسی طرح یہاں کے باشندوں کے مُشترک الفاظ کو سنسکرتائی شکل دے کر استعمال کیا جائے، کیونکہ دیسی زبانوں کے ایسے الفاظ جو ہندی میں مستعمل ہیں مگر سنسکرتائی ہوئی شکل اختیار کرنے سے رہ گئے ہیں، اُن کو دیوناگری رسم الخط میں لِکھّی ہوئی ہِندی کی کسی لُغت میں ملاحظہ کیا جا سکتا ہے، جہاں اُنہیں تَت سم یا تَدبھو نہیں بلکہ محض "دیسی" لفظ کا لیبل لگا دیا گیا ہے۔
یہاں یہ کہنا مقصود نہیں کہ دیسی زبانیں الفاظ کے سلسلہ میں ویدک بھاشا سے متاثر نہیں ہُوئیں بلکہ سنسکرت نے خود کئی دراوڑی الفاظ کو اپنے اندر سمو لیا جن کی فہرست T. Burrow نے اپنی کتاب The Sanskrit language کے 1973ء کے ایڈیشن میں دے دی ہے۔ غرضیکہ سنسکرت زبان ایک نِکھری ہوئی مگر بناوٹی زبان ہونے کی وجہ سے مُشکل بھی، رواج نہ پا سکی
( اقتباس نیشنل بک آف کونسل جولائی1984 سردار محمد )
اس اقتباس کو جب ہم پہاڑی زبان کے تقابل میں لاتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ مندرجہ ذیل الفاظ سنسکرت نے تھوڑی سی تبدیلی کے ساتھ پہاڑی سے لئے ہیں
پہلا لفظ سنسکرت دوسرا پہاڑی پھر معنی
1.ملیچا(Mleccha)۔ میلیچ(Melech) معنی گندا (dirty)
تکشانہ(Tik-shana) ۔۔ترکھانا یا ترکھان (Tir-khan-a) (Carpenter )
3.کرنا(Karna)۔۔کاناں(Kann-a) Ear
نکرا(Nakra) نکاNakka-aمعنی Nose
4.چکارا Chakra۔۔۔۔چکا(Chakka)
5.چرما(Charma) چامChamm-a معنی
Leather
6.درکشا(Drak-sha)۔۔داکھ(Dakh-a)انگور
Grapes
7.پشتہ (Pushta)۔۔پختہ(Pukhta ) مضبوطStrong
8.لوکا۔(Loka) لوک۔(Lok) لوگ People
9.شوکا(Shoka) سوگا۔ سوگ (Sog-a )
Grief
10.پنچ۔ (Pancha) پنجا(Panja) پانچ
Five
11.کانٹا(Kanta) کنڈا (Kanda) Thorn
12.دانتا (Danta) داند(Dand-a) دانت Tooth
13.اپی(Api) بی یا وی۔ (Bior vi)Also
14.ککشا(Kaksha) کاچھ (Kacch-a)Armpit
15.رکشاہ ( Riksha) ریچھ(Ricchh-a) Bear
16.لکشانا(Lakshana) لچھن(Lacchhan-a)
Symptoms
17.سپتا(Sapta) ست(Satt-a) Seven
18.سوپتا(Supta ) سوتا (Sutta) سویاAsleep
19.تپتا( Tapta( تتا (Tatta)گرم Hot
20.ڈوگدھ۔(Dugdha)۔ دودھ (Duddha)Milk
21.ویلا وقت Vela - Vela
22.چھر Chir - Chir تاخیر دیر
23.بھائی پہراBhra۔۔۔۔Bhra
24.چاولBhukta ...Bhatta Rice or allownces
25. (ستو)Saktu۔۔۔۔ Sattu
26.لال /خون Rakta ۔۔۔۔۔۔Ratta
27.کھٹا Tikta ....Tirkha (Sour)
اگر لغت کا بغور تقابلی مطالعہ کیا جائے تو بہت سارے الفاظ ملیں گے یہ چند مثالیں ہیں
نوٹ حوالہ جات تحریر میں ہیں