گوجری پہاڑی اور سنسکرت کے مشترکہ الفاظ قسط دوم
دنیا میں جب کبھی کوئی زبان کی ابتداء ہوتی ہے تو وہ زبان کسی نہ کسی ایک بنیادی زبان کا سہارا لیتی ہے۔ اور ساتھ ہی ساتھ دوسری زبانوں سے بھی مختلف عوامل حاصل کرتی ہے۔ اندس ویلی میں سنسکرت نے اپنے ارتقاء کے لیے پہاڑی گوجری زبان کو بنیاد بنایا ہے
ایک سنسکرت سکالر لکھتے ہیں کہ
"ذخیرہ الفاظ کسی زبان کی قوت ہوتی ہے جس زبان کے پاس جتنا ذخیرہ الفاظ ہوتا ہے وہ استنی ہی مستحکم ہوتی ہے۔ زبان ہمیشہ تبادلہ کی صفت رکھتی ہے اور وہ دیگر زبانوں سے الفاظ اختیار کرتی ہے۔ جس زبان میں الفاظ حاصل کرنے کی استعداد زیادہ ہوتی ہے ایسی زبان ہی زندہ تابندہ زبان کہلاتی ہے۔ زبان میں لفظ کی حیثیت مقدم ہوتی ہے"
مندرجہ ذیل الفاظ گوجری پہاڑی اور سنسکرت میں مشترکہ ہیں
1.کہر سلامت تہہ جگ سلامت اس میں جگ پہاڑی لفظ ہے جس سے جگت بنا ہے جس کے معنی دنیا ہوتا ہے
2.سنگ ہوئے تہہ سنگت کریئے ۔۔پہاڑی لفظ سنگ کے معنی ساتھ ہوتا ہے اس سے سنگت نکلا ہے
3.سارے کم مایا نے ۔۔اس میں مایا کے معنی دولت ہے جو مشترکہ لفظ ہے سنسکرت اور پہاڑی کا
4.میت کو بہوں روپ چڑھیا ناں سا اس میں روپ سے روپم بنا ہے جس کے معنی خوبصورتی کے ہیں
5.میل (ملنا) جبکہ گوجری پہاڑی میں شادی کے ملن کو میل کہتے ہیں
6.مکنا(م پر پیش ) سے مکت ۔نجات پانا ۔۔ختم ہونا
7 .دکھ سکھ,تن من یہ پہاڑی گوجری اور سنسکرت کا مشترکہ الفاظ ہیں
8.مندرجہ ذیل الفاظ بھی تھوڑی سی تبدیلی کے ساتھ گوجری فارسی اور پہاڑی مشترکہ ہیں
کوٹنا سے کوٹ
پالنا سے پال
تولنا سے تول
ست سے سپتہ ہ
دو سے دوی
اٹھ۔ سے اشٹ
دشہ سے دس
ناس(نک چھنکنی ) رس(کشتہ) چورن (پھکی)،بھوکھ(بھوک)زور (قوت)
پہلے پہاڑی گوجری الفاظ ہیں بریکٹ میں سنسکرت الفاظ ہیں
نیڑ( neda)معنی نزدیک
دور (dūrá)
کدوں (kadā́) معنی کب
نہ (ná) معنی نہیں
سارا (sárva) معنی تمام
بہو (bahú) معنی بہت
گرم ۔تپیا (taptá یا gharmá )
پورا (pūrṇá)
نوا (náva یا۔ nū́tana )
ڈھنڈا (daṇḍá)
پھل(phála)
بیج(bī́ja)
پتر(páttra)
کنڑاں گھنا(ghaná)
جھنگ( jáṅgha ) معنی ٹانگ
جنو (jā́nu) گھٹنا
ماس (māṃsá) معنی گوشت
انٹڑا انڈا(aṇḍa)
سنگ(ṡṛṅgá)
پونچھڑ پونچھ(púccha)
سر (śíras)
کن(ک پر زبر) (kárṇa)
اچھنا (āgam – ā́gacchati) معنی آنا
گچھنا معنی جانا
(gam – gácchati)
سونڑاں سوتا (śī – śéte)